ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

220
ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا
ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو کہ 15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق اپ اینڈ ڈائون کی تین ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر دیئے گئے سٹاپ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

جن ٹرینوں کے سٹاپ مستقل کئے گئے ہیں ان میں پاکستان ایکسپریس کا (45Up/46Dn) چک جھمرہ،غوری ایکسپریس کا (113Up/114Dn) فاروق آباد اور مہران ایکسپریس کا(149Up/150Dn) جھمپیر ریلوے سٹیشن شامل ہیں جبکہ اپ اینڈ ڈائون کی دو ٹرینوں بہائوالدین ذکریا ایکسپریس(25Up/26Dn) کا فیروزہ ریلوے سٹیشن پر اور عوام ایکسپریس (14Dn/13Up)کا جنگ شاہی اور جھمپیر ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ ختم کر دئیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر میل (1Up/2Dn)کے نوشہرہ،جہانگیرہ اورملتان ریلوے سٹیشن اور رحمان بابا(47Up/48Dn)کے اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ دورانیہ بڑھا دئیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی-کراچی-راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس(35Up/36Dn)کو نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوٹری-روہڑی براستہ دادو کے درمیان چلنے والی موہنجو داڑو پسنجر (213Up/214Dn) کے روٹ میں کراچی سٹی تک توسیع کر دی گئی ہے۔