رینالہ خورد میں گھریلوناچاقی پر خاوند نےکلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

23

رینالہ خورد۔ 02 جولائی (اے پی پی):رینالہ خورد میں گھریلوناچاقی پر خاوند نےکلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ تھانہ شیرگڑھ کی حدود میں واقع شیرنگر کے رہائشی مشتاق اور اسکی اہلیہ کوثر بی بی کے درمیان گھریلوناچاقی چل رہی تھی جا پر مشتاق نے طیش میں آکر اپنی بیوی کوثربی بی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ تھانہ شیرگڑھ پولیس نےملزم کوگرفتارکرکے کارروائی کاآغاز کردیاہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔