ریٹلرز پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے وزارت خزانہ ایک ہفتے میں سارے مسائل حل کرے گی، مفتاح اسماعیل

61

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ریٹلرز پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے وزارت خزانہ ایک ہفتے میں سارے مسائل حل کرے گی۔ پیر کو آل پاکستان انجمن تاجران کے ایک وفد جس میں اجمل بلوچ،نعیم میر اور شاہد پراچہ شامل تھے نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔

تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو رٹیلرز پہ سیلز ٹیکس کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کو وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ہفتے میں سارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔