34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںزخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 25 لاکھ...

زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری

- Advertisement -

لاہور۔20مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی اے ایس آئی سہیل مصطفی کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے،زخمی کانسٹیبل شہباز ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے ،زخمی اے ایس آئی عامر صیام کو علاج معالجے کی مد میں 02 لاکھ روپے ،

زخمی اے ایس آئی نذیر احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے ، زخمی سب انسپکٹر عرفان مصطفی کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے ،زخمی سب انسپکٹر عبدالقیوم، کانسٹیبلز دلاور علی، قیصر عباس کو علاج معالجے کیلئے 50 ہزار روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں