28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںزراعت کو جدید رجحانات سے روشناس کراتے ہوئے پیداوارمیں اضافے کا ہدف...

زراعت کو جدید رجحانات سے روشناس کراتے ہوئے پیداوارمیں اضافے کا ہدف حاصل کرنا ہوگا،ڈاکٹر سرورخان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے زرعی ماہرین پر زور دیا کہ وہ زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں

تاکہ نچلی سطح پر غربت کے خاتمے اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ونگ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم سالانہ 10ارب روپے مالیت کی اشیائے ضروریہ درآمد کر رہے ہیں جس کیلئے زراعت کو جدید رجحانات سے روشناس کراتے ہوئے پیداواریت میں اضافے کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی60 فیصد سے زیادہ آبادی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے جس کو جدید خطوط سے ہم آہنگ کرتے ہوئے دیہی معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تقریب کی منصوبہ بندی دور حاضر کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ جدید انتظامی طریقوں کو اپنا کر شرکا کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی معاشی امور کو جدیدخطوط پر استوار کرتے ہوئے مکمل شفافیت کوبھی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی محکمہ زراعت کے ماہرین کی معاونت سے وقتاً فوقتاً انتظامی و تحقیقی امور کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ جدید رحجانات کو اپناتے ہوئے تحقیقی امور میں بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر ڈین ایگریکلچر ڈاکٹر امان اللہ اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں