34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومتجارتی خبریںزرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد میں 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر4...

زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد میں 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر4 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمدات کاحجم 7.372ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد پر7.085ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اپریل میں زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد کاحجم 790ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 10فیصدزیادہ ہے،

- Advertisement -

گزشتہ سال اپریل میں زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمدات کاحجم 716ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ کے مقابلے میں اپریل میں زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر11فیصداضافہ ہوا، مارچ میں زرعی اورکیمکلز مصنوعات کی درآمد پر709ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600046

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں