زرعی ترقیاتی بینک نے ربیع سیزن کیلئے جاری کردہ مجموعی طور پر 436.348 ملین روپے کی زرعی قرضے جاری کئے ، 286.118 ملین روپے پنجاب کے کاشتکاروں کو ملے

217

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی جانب سے ربیع سیزن 2016ءکیلئے جاری کردہ مجموعی قرضوں میں سے 65.5 فیصد قرضے صوبہ پنجاب میں جاری کئے گئے ہیں ربیع سیزن 2016 ءکیلئے بینک کی جانب سے مجموعی طور پر 436.348 ملین روپے کی زرعی قرضے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 286.118 ملین روپے قرضہ جات پنجاب کے کاشتکاروں کو جاری کئے گئے ہیں زیڈ ٹی بی ایل کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے کاشتکاروں کو 83.53 ملین روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 6.121 ملین روپے اور بلوچستان کے کاشتکاروں کو 4.849 ملین روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے