26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںزرعی شعبہ میں پاک چین تعاون سے پاکستان کی مجموعی زرعی پیداوار...

زرعی شعبہ میں پاک چین تعاون سے پاکستان کی مجموعی زرعی پیداوار اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی، مسعود خالد

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں پاک چین تعاون سے پاکستان کی مجموعی زرعی پیداوار اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ بیجنگ میں آل چائینہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز (اے سی ایف ٹی یو) کے زیرانتظام تیسرے چائنہ پاکستان ینگ ورکرز سیمینار کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا مقصد ملک بھر کے مختلف حصوں سے پاکستان کے سرکاری و نجی اداروں کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ملازمین کو تربیت کی فراہمی ہے۔ کیمپ کے انعقاد سے ان کو چین کی ترقی سے آگاہی فراہم کرنے اور ورکرز کی سطح پر پاک چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کے سفیر نے تقریب سے خطاب کے دوران نوجوان ورکرز کے سیمینار کے انعقاد سے پاک چین دوستی کے روابط کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123030

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں