28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی ماہرین کا کاشتکاروں کو برسیم کی کاشت زیادہ سے زیادہ 15...

زرعی ماہرین کا کاشتکاروں کو برسیم کی کاشت زیادہ سے زیادہ 15 دسمبر تک مکمل اور شرح بیج 8کلو فی ایکڑ رکھنے کامشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو برسیم کی کاشت زیادہ سے زیادہ 15 دسمبر تک مکمل اور شرح بیج 8کلو گرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مقررہ تاریخ سے قبل برسیم کی کاشت کرلیں کیونکہ اس کے بعد کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار حاصل نہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے چارہ جات کی کاشت کے وقت ایک بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری سنگل سپر فاسفیٹ فی ایکڑبھی ڈالنا ضروری ہے نیز اگر چھٹہ کے ذریعے کھڑے پانی میں بوائی کی جائے تو اسے بوائی کے بعد 7دن کے وقفہ سے دوبارہ پانی لگانا بھی ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اگر لوسرن کی کاشت کے بعد اگاؤ کم ہو تو پہلا پانی ایک ہفتہ کے وقفہ سے اور دوسرا پانی تین ہفتہ کے وقفہ سے دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ برسیم کے بیج کو بوائی سے پہلے جراثیمی ٹیکہ لگانا بھی فائدہ مند ہے یا گزشتہ سال والے برسیم کے کھیت سے 80کلو گرام مفید جراثیم والی مٹی لا کر اسے ایک ایکڑ کے کھیت میں مکس کرنے کے بھی بہترین نتائج لئے جا سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=535098

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں