زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران66 فیصدکی کمی ریکارڈ

120
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر66 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورووبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر24 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کا حجم 71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر2 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 73 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر9 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ دسمبرمیں بھی زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔