35.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی پیداوارمیں اضافہ کیلئے کاشت کے جدید طریقوں کو فروغ دینا ہوگا،...

زرعی پیداوارمیں اضافہ کیلئے کاشت کے جدید طریقوں کو فروغ دینا ہوگا، ثاقب علی عطیل

- Advertisement -

ملتان۔ 08 دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی کاشت کے بہترین طریقے متعارف کرانے کیلئے محکمہ زراعت پُرعزم ہے،زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشت کے جدید طریقوں کو فروغ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے اتوار کے روزگورنمنٹ زرعی فارم ملتان کادورہ،پٹڑیوں پرکاشتہ رایاو پٹڑیوں پر کاشتہ گندم میں ملچنگ اورکماد وکپاس میں گندم کی مخلوط کاشت کے مختلف ٹرائل کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پرسیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرگینگ ملچنگ، پٹڑیوں پرفصلوں کی کاشت جیسے طریقوں کو فروغ دینے سے نہ زمین کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ پانی کی خاطرخواہ بچت بھی ہوگی۔

زرعی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضرررساں کیڑوں کے تدارک و جڑی بوٹیوں کے کنٹرول میں بھی آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فارمزپرایسے تجربات کرنے کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں کمی اور فی ایکڑ شرح منافع میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے۔

سیکرٹری زاعت جنوبی پنجاب نے کہا کہ زرعی فارم پرکاشتہ پھلدار پودوں،فصلوں اورموسمی سبزیات کی پیداوار میں اضافہ اورحملہ آورہونے والے کیڑوں وبیماریوں کے کنٹرول کیلئے صرف آرگینک پیسٹی سائیڈزاورکمپوسٹ کی شکل میں قدرتی کھاد استعمال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زرعی فارمز کے نمائشی پلاٹوں میں مختلف اقسام کے ایسے پھلدار پودے،فصلیں اورسبزیات کاشت کئے جارہے ہیں جو چھوٹے کاشتکاروں کو پوراسال منافع دیں اوران کو رول ماڈل کے طورپر پیش کیا جاسکے۔سیکرٹری زراعت نے فارم پرآم کے پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد کو فوری پورا کرنے اورپٹڑیوں پرکاشتہ رایا کے پودوں کواوپرسے کاٹنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری فارمز پرجدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے تاکہ سرکاری فارمز ماڈل فارمزکا نمونہ پیش کریں جہاں پرمیکانائزڈ فارمنگ سمیت ڈرپ وسپرنکلرنظام آبپاشی نصب کیا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ فارم پرخالی رقبہ نظرنہ آئے۔جن رقبوں پرفصلیں کاشت نہیں ہوسکتیں وہاں پھلدار پودے لگائے جائیں۔

قبل ازیں ڈائریکٹرفارمزاینڈ ٹریننگ عاشق حسین سانگھی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ زرعی فارم کا 28ایکڑ قابل کاشت رقبہ ہے جس میں سے 6ایکڑ سے زائد رقبہ پرگندم،مکئی،برسیم،جوار،رایا سمیت مختلف فصلات،12ایکڑ سے رقبہ پرآم کے باغات،2ایکڑپر بیر، 3ایکڑسے زائد رقبہ پرکھجورکے درخت اور 1ایکڑ پرمیواکی جنگل سمیت ٹنل سبزیات و دیگرفصلات کاشت ہیں۔

اس موقع پرسیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا کہ سرکاری زرعی فارمز پرمختلف فصلوں کے ٹرائلزکا مقصددیگر روایتی طریقوں کے تحت لاگت سے فائدہ کے تناسب

(cost benefit ratio)

کا موازنہ کرنا ہے تاکہ کاشتکاروں کی بہتر رہنمائی کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ  زراعت کی ترقی میں ملکی معیشت کی بقاء ہے۔ کاشتکاروں کو خوشحال بنائیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418122

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں