29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںزرعی یونیورسٹی اور الائنس فرانسز لاہور کے مابین تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی...

زرعی یونیورسٹی اور الائنس فرانسز لاہور کے مابین تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور الائنس فرانسز لاہور(اے ایف ایل) کے مابین تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آباد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر الائنس فرانسز لاہور فابریس ڈیسڈیر نے جامعہ کے میٹنگ روم میں کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز محمد تحسین اظہر، فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عاطف، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر عمران ارشد اور اے ایف ایل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران آصف بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت الائنس فرانسز لاہور فرانسیسی زبان، ثقافت اور تہذیب کے فروغ کے لیے فیصل آباد میں قائم فرانسیسی مرکز کو ایک معیاری ادارہ بنانے میں زرعی یونیورسٹی کی معاونت کرے گا۔ فرانسیسی ادارہ اساتذہ کی تربیت، ثقافتی تقریبات

سیمینارز اور دیگر علمی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی تعاون فراہم کرے گا،تحقیقاتی سہولیات اور کتب خانوں میں بھی اشتراک عمل کیا جائے گا۔ مزید برآں فابریس ڈیسڈیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے وائس چانسلر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم فرانسیسی مرکز کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جولائی میں کیمپس میں ”فرینچ ڈے” منایا جائے گا جبکہ ایک کیمپس فرانس ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ طلبا کو فرانس میں اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ فرانسیسی زبان کو انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں بطور انتخابی مضمون شامل کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے تعلیمی تحقیقی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں بین الاقوامی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی شراکت داری عالمی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے اور طلبہ و اساتذہ دونوں کے لیے قیمتی مواقع پیدا کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی یونیورسٹی بین الاقوامی تعاون کے تحت پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر، چائنیز کنفیوشس سینٹر، سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز، ڈی-8 سینٹر اور سیڈ سینٹر بھی چلا رہا ہے۔ فابریس ڈیسڈیر نے پاکستان میں فرانسیسی زبان اور ثقافت کے فروغ میں الائنس فرانسز کے کردار اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد جیسے نمایاں تعلیمی اداروں سے روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے فرانسیسی زبان مرکز، لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں