زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں میلاد النبیؐ کی تقریبات

195
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں میلاد النبیؐ کی تقریبات

فیصل آباد۔ 29 ستمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز جامعہ مسجد میں سیرت النبیﷺ کے حوالے سے ڈاکٹرا سرار حسین کے خصوصی بیان سے کیا گیا جس میں انہوں نے کہا سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنا کر ہی نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھولی جاسکتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مساوات اور اعلیٰ اخلاق کے فروغ سے افراد میں محبت اور رواداری کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دلوں کی نفرتیں ختم کرتے ہوئے ایک دوسرے کیلئے معاون ثابت ہونا چاہیے انہوں نے کہا سیرت النبی ﷺ عام کر کے معاشرے میں موجود ناہمواریاں اور منفی رجحانات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افرادی اور معاشرتی سطح پر صادق اور امین جیسے اعلیٰ اقدار کو رواج دینا ہوگا۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ حضوراکرﷺؑ کی آمد سے معاشرے میں پھیلی تاریکیوں کو اجالوں میں تبدیل کر کے بہترین اور مثالی معاشرے کی بنیا درکھی گئی۔

اس موقع پر ڈینز ڈاکٹر مسعودصادق بٹ، ڈاکٹر اعجاز بھٹی، ڈاکٹر اعظم خاں،ڈاکٹر قمر بلال، ڈاکٹر خالد مشتاق، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر جلال عارف.چیف ہال وارڈن ڈاکٹر ہارون،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر زین العابدین، ڈاکٹر عمران ارشد، اسٹیٹ آفیسر شہزاد محمود سمیت فیکلٹی، سٹاف اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔