زرعی یونیورسٹی پشاور میں گل داؤدی و گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد

195
زرعی یونیورسٹی پشاور میں گل داؤدی و گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد
زرعی یونیورسٹی پشاور میں گل داؤدی و گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد

پشاور۔ 07 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور میں گل داؤدی اور گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر نے گل داؤدی اور گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد کیا ، نمائش دو ہفتوں تک جاری رہے گی، نمائش میں 30 اقسام کی گل داؤدی اور 2 اقسام کی گل صدبرگ فرنچ و افریقی رکھی گئی ہیں، ان پھولوں سے سجے گلدستوں کی دلکشی نے ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے،جنہیں دیکھ کر دل کو فرحت اور روح کو تسکین مل رہی ہے۔

افتتاحی نمائش میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ارشد خان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ نمائش کا آغاز کیا۔ سیکرٹری ایچ ای ڈی ارشد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے شعبہ ہارٹیکلچر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گل داؤدی کی افزائش اور دورانیہ بڑھایا جائے۔ ڈاکٹر فضل واحد نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ان پھولوں پر مزید کام کررہے ہیں،

انہوں نے شرکاء کو نمائش میں رکھے گئے پھولوں کی صلاحیتوں، فوائد اور اقسام کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، رجسٹرار ڈاکٹررضوان، ڈائریکٹر ٹیچنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر محمد فیاض، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسفندیار، ڈاکٹر شمس الرحمن، ڈاکٹر عمران احمد سمیت فیکلٹی ممبران و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔