زرمبادلہ کے ذخائر 12.57ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک

68
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 12.57ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 9 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.70ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.87ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں کوئی کمی نہیں ہوئی۔