زرمبادلہ کے ذخائر 13.24ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک رپورٹ

111
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر303 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.24ارب ڈالرہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.59ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.64ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 303ملین ڈالر کمی ہوئی ۔