زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 12 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے

121
زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 12 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتہ70 ملین ڈالر قرضہ کی ادائیگی کے بعد 13 ارب 12 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یکم ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم7 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم5 ارب 34 کروڑ74 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔