اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 13.64ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 18 نومبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.82ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.81ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 134ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔