اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 17 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 13.151 ارب ڈالرہوگئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.238 ارب ڈالرہوگیاہے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔