زرمبادلہ کے ذخائر 354 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.81 ارب ڈالر ہوگئے

186

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 354 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.81 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.24ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.57ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 354ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔