زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب ڈالرسے بڑھ گئے

81

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں گذشتہ ہفتہ کے دوران 1.025 ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 نومبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.085 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.906 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 13 نومبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.931 ارب ڈالر تھا جو دوافروری 2018 کے بعد زرمبادلہ کی بلندترین شرح ہے ، بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.154 ارب ڈالرتھا۔