زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈرسال کے دوران 3.295ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

86
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈرسال کے دوران مجموعی طورپر3.295ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 12.676ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.233ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440ارب ڈالرتھا،15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکاحجم 15.968ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.288ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.680ارب ڈالرہے۔

جاری کیلنڈرسال کے آغازسے لے کراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر3.055ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 240ملین ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے لے کراب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طور پر1.971ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال کے آغاز(یکم جولائی)سے لے کر 15نومبر تک کی مدت میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر1.898ارب ڈالراوربینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 73ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔