27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںزمبابوین کرکٹ ٹیم (کل) ٹور ون ڈے میچ سے دورہ بنگلہ دیش...

زمبابوین کرکٹ ٹیم (کل) ٹور ون ڈے میچ سے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کرے گی

- Advertisement -

ڈھاکہ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) زمبابوین کرکٹ ٹیم (کل) جمعہ کو ٹور ون ڈے میچ سے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کرے گی۔ زمبابوین ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں بدترین شکست کے بعد اب بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں