کوئٹہ۔06 اگست(اے پی پی)وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تیاریوں اورتقریبات کے آغازپرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ زندہ قومیں یوم آزادی اسی طرح ملی جوش وجذبے اورشان وشوکت سے مناتی ہیں‘ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ بلوچستان کے غیوراورمحب وطن عوام اپنے ملک پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں