اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کردار کی قوت سے ہی قومیں بنتی ہیں، زوال کی وجہ کردار کا بحران ہے۔
جناح یونیورسٹی فار ویمن میں یونٹی تھریڈ ڈے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ خواتین باکردار نسل کی بنیاد اور معاشرے کی اصل معمار ہیں۔مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ 25 کروڑ عوام کے فیصلے کردار سے خالی قیادت کے سپرد کیوں؟ چانسلر وجیہہ الدین نے مصطفیٰ کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت میں عوامی توقعات بلند ہیں اور مصطفیٰ کمال سے عملی اقدامات کی امید ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی۔
تقریب میں طالبات کی ثقافتی پرفارمنسز، وطن کے رنگ اجاگر کیے ۔ وفاقی وزیر نے پُرجوش استقبال پر جامعہ کے اساتذہ اور طالبات سے اظہارِ تشکر بھی کیا۔