زیبرا کراسنگ سڑک پار کرنے کا محفوظ راستہ اور قانون پسند ہونے کی دلیل ہے، ڈی پی او سیالكوٹ

312

سیالکوٹ۔13اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ زیبرا کراسنگ سڑک پار کرنے کا محفوظ راستہ اور قانون پسند ہونے کی دلیل ہے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نےکشمیر روڈ پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پار کرنے اور روڈ حادثات سے بچنے کے لیے سکولوں اور کالجز کے سامنے اور دیگر جگہوں پر زیبرا کراسنگ لائنز لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول و کالجز کے طلبہ اور عام شہری سڑک عبور کرنےکے لیے زیبرا کراسنگ کا استعمال کریں اور محفوظ اور قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔