زیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت

6
Mir Sarfaraz Ahmad Bugti
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 28 جون (اے پی پی):و زیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں وطن عزیز کے بہادر سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی حوصلے کو پست نہیں کر سکتیں، مادرِ وطن کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ۔

انہوں نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم اپنے ان سپوتوں پر فخر کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے بہادر اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔