زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرایک فیصدکااضافہ

152

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 21 جون 2024 کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9.397ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9.301 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا، گزشتہ مالی سال کے آغاز سے لیکر21 جون تک کی مدت میں زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر 2.7 فیصدکااضافہ ہوا۔ اعداد وشمارکے مطابق 21 جون 2024 کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کاحجم 35.130ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کامجموعی حجم 35.102 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 21 جون 2024 کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 25.598 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ کے مقابلہ میں 0.3فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 25.665 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔