سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے تفتیشی ادارے قائم کرنے میں کو ئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم

76
APP02-14 ISLAMABAD: November 14 - Federal Minister for Law and Justice Mohammad Farogh Naseem chairing a meeting at his office. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سائبر کرائم سے نمٹنے کے لئے متعدد تفتیشی ادارے قائم کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے لئے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی ۔ وزیر مملکت شہر یار آفرید ی نے کہا کہ پی ٹی اے اور سائبر کرائم کی صلاحیت بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے ۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ تمام سکیورٹی ایجنسیز کی تجاویز لینے کے لئے ایک سب کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام اداروں کی صلاحیتوں کو سکیورٹی ایجنسیز کے طرز پر بڑھانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ سائبر کرائم سے نمٹنے کے لئے متعدد تفتیشی ادارے قائم کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔