سائنس اور ٹیکنالوجی قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے یکساں مواقع اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی

112
Mir Khalid Khan Magsi
Mir Khalid Khan Magsi

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے یکساں مواقع اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ 1940 کی قرارداد لاہور، قیام پاکستان کی بنیاد بنی۔

اتحاد، قربانی اور جدوجہد نے ایک آزاد پاکستان کو ممکن بنایا۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے قومی ترقی کا سفر جاری ہے،پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے یکساں مواقع اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تحقیق دینے میں ہے،سائنس اور ٹیکنالوجی قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی ہی خودکفیل پاکستان کی کنجی ہے۔

خالد حسین مگسی نے کہا کہ اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر ایک خوشحال پاکستان بنائیں گے،مضبوط معیشت، جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم یافتہ نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔