اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پی آئی اے کی خصوصی پرواز سائنو فارم ویکسین کی ایک ملین خوراکیں لے کر آج اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ جون کے مہینے میں سائنو فارم ، سائینو ویک اور کینسینو پر مشتمل کل 11 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ویکسینیشن کی سہولیات کو بڑھانے کے علاوہ ، ملک بھر میں جاری وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم کو آسان بنانے کے لئے ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
این سی او سی نے قوم سے بیماری کے پھیلاؤ پر مزید قابو پانے کے لئے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔تعلیم کے شعبے کے دوبارہ افتتاح کا جائزہ بھی لیا گیا۔ جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے وہاں پر 7 جون سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔