سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کی یاد میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں تقریب کا انعقاد

63
اپوزیشن کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا، شہباز شریف اور فضل الرحمان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی چار ڈویژنوں کی پارٹیاں بن چکی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پریس کانفرنس

راولپنڈی ۔5مارچ (اے پی پی):سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کی یاد میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آسٹر یلیا کے صحافی جیف لیمن ، ملینڈا فریل کے علاوہ پاکستان کے سنیئر سپورٹس جرنلسٹس بھی موجود تھے

، تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیااور میڈیا باکس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ راولپنڈی ٹیسٹ جے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں شین وارن کی تصویر بھی آویزاں کی گئی ۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا تھا کہ شین وارن دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے، شین گراوٴنڈ اور گراوٴنڈ سے باہر بہترین انسان تھے، یاسر شاہ کو مشکل کا سامنا جب ہوا تو شین وارن نے ان کی مدد کیم وقار یونس نے کہاکہ کھلاڑیوں کی ہمیشہ مدد کرنے کے لیے شین وارن پیش پیش ہوتے تھے ۔

سنیئر سپورٹس جرنلسٹ عبد المحی شاہ نے کہاکہ شین وران جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کی کرکٹ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ایک عظم انسان بھی تھے۔