29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

- Advertisement -

واشنگٹن ۔19مئی (اے پی پی):امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق سابق امریکی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کی ہڈیوں تک پھیل گیا ہے۔

82 سالہ جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب پیشاب سے متعلق کچھ علامات سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا۔ڈاکٹر نے چند متعلقہ ٹیسٹ کرانے کے بعد سابق صدر میں کینسر کی تصدیق کی۔

- Advertisement -

سابق صدر کے دفتر نے مزید کہا کہ کینسر ہارمون سے حساس ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کو علاج سے مینیج کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور ان کا خاندان علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں