اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے نجی دوروں کے علاوہ سرکاری دوروں پر کروڑوں روپے قومی خزانے سے خرچ کئے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 48 نجی دورے کیے اور نواز شریف نے قومی خزانے سے 25 نجی دورے کیے۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر اور وزیراعظم کے محل کے علاوہ زاتی گھروں کو بھی کیمپ آفس بناکر قومی خزانے کو اڑایا.
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نہ کوئی کیمپ آفس ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی نجی دورہ کیا اور نہ ہی وزیراعظم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔