سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان کاقومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حسن سردار سے اظہارتعزیت

140

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حسن سردار کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔