سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

45

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد پر بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کےخلاف جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مگر سچ بات یہ ہے کہ صرف مذمت کرنے اور قراردادیں پاس کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور قوتیں اسرائیل کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔