سابق وزیراعظم شہباز شریف کا میاں جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

232
شہبازشریف

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میاں جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں شہباز شریف نے میاں اختر کی وفات پر میاں جاوید جاوید لطیف اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی کی وفات بڑا صدمہ ہے، میاں جاوید لطیف کے غم میں شریک ہیں۔ شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔