سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

184
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad. Shahbaz Sharif's

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ہفتہ کے روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ بحریہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک طاقتور اور اہم حصہ ہے جس کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ مزید مضبوط ہو جبکہ ان کی زیر نگرانی پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ سابق وزیراعظم نے پاک بحریہ اور ملک کے لئے خدمات پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔