سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب خود کش دھماکے کی مذمت

210
سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا اسعد محمود نے دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شہید ڈی ایس پی کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا اسعد محمود نے ہدائت کی کہ جےیوآئی کے کارکنان ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔