سابق کپتان اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار

56
ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کیریئر کا آخری ہوگا

کرائسٹ چرچ۔3جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے‘ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 93 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اتوار کو ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے ۔ اس موقع پر سابق کپتان اظہر علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ انہوں نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر 88 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور رضوان کے آوٹ ہونے کے بعد فہیم اشرف کے ساتھ مل کر 56 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ لگائی۔ بدقسمتی سے اظہر علی اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز پر آوٹ ہوگئے۔