لاہور۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے حلقہ این اے 127کے علاقہ کوٹ لکھپت میں ایک شہری محمد شفیق کے زیر تعمیر گھر کا دورہ کیا۔ساجدہ فاروق تارڑ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے شہری کو مبارکباد کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو یہی ہماری پارٹی کا عزم ہے۔ ساجدہ فاروق تارڑ نے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی ۔
اس موقع پر سابقہ ایم این اے و امیدوار صوبائی اسمبلی عمر سہیل ضیا بٹ، کوآرڈینیٹر وومن ونگ این اے 127رابعہ افضل، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے پرسنل سٹاف آفیسر شہباز طالب، تنویر بخاری، احسان بھٹی کونسلر، اعظم گھرکی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔