سارک چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد کھٹمنڈو میں 3 روزہ چھٹی سارک بزنس لیڈرز کنکلیو میں شرکت کرے گا

57

لاہور۔18 فروری (اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان چیپٹر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد کھٹمنڈو میں16 مارچ سے شروع ہونے والی 3 روزہ چھٹی سارک بزنس لیڈرز کنکلیو میں شرکت کرے گا۔ کنکلیو کے انعقاد کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش ہے۔یہ بات انھوں نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہی۔