ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

95
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے اور بھارت کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔چیمپین شپ کا فائنل 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت کو بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا اور اسی طرح گروپ بی میں پاکستان کو بھوٹان اور مالدیپ کے ساتھ رکھا گیا۔