ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

168
پریمیئر لیگ،چیلسی،کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے اور بھارت کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔ قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد محمود نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جن کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت کو بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا اور اسی طرح گروپ بی میں پاکستان کو بھوٹان اور مالدیپ کے ساتھ رکھا گیا۔چیمپین شپ کا فائنل 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سجاد محمود نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھوٹان اور مالدیپ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے۔