ساف انڈر 19 چیمپئن شپ 2023 کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان (کل) کھیلا جائے گا

161
ساف انڈر 19 چیمپئن

راولپنڈی۔29ستمبر (اے پی پی):ساف انڈر 19 چیمپئن شپ 2023 کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل(ہفتہ کو) کھیلا جائے گا ،

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا ، واضح رہے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھوٹان کے خلاف پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔