24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس کے چیئرمین محمداکرم ساہی نے کی۔ اس موقع پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر وجاہت حسین ، سیکرٹری شاہ جہان میر اور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران خان کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔میزبان پاکستان کے علاوہ نیپال، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں