سانحہ اے پی ایس کو آج 7سال ہو گئے سانحےمیں شہید بچوں نے پاکستانی عوام کو ظلم کے خلاف یکجاکیا،معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل

66
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سانحہ اے پی ایس کو7سال ہو گئے سانحےمیں شہید ہونے والے بچوں نے پاکستانی عوام کو ظلم کے خلاف یکجاکیا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل اور نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈینشن کمیٹی بناکر دہشت گردی کےعفریت کی کمر توڑی۔اے پی ایس کے شہدا ءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم شہداء کےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں