26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسانحہ جڑانوالہ، پولیس کی جانب سے واٹس ایپ سروسز کا آغاز

سانحہ جڑانوالہ، پولیس کی جانب سے واٹس ایپ سروسز کا آغاز

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):سانحہ جڑانوالہ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے واٹس ایپ سروسز کا آغاز کردیا گیا۔ترجمان نوید احمد نے بتایا کہ عوام کی آسانی اور پولیس کی جانب سے خدمات کی تیز فراہمی کے لئے تحصیل جڑانوالہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے واٹس ایپ سروسز کا آغاز کردیا ہے ۔فیصل آباد واٹس ایپ سروس -03371707600 نمبر پر 24 گھنٹے آن رہے گی جس میں شہری ایس پی ،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سے ملاقات کا وقت حاصلِ کرسکتے ہیں ۔

سائلین پولیس کے خلاف شکایت درج کر واسکیں گے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اطلاع بھی پولیس کو دے سکیں گے۔فیصل آباد وٹس ایپ سروس کی عوام میں آگاہی کے لئے فلیکسز ہر چرچ اور شہر کے دیگر مقامات پر لگائی گئی ہیں تاکہ عوام اس سروس سے مستفید ہو سکیں ۔ جرائم کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں