23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسانحہ جڑانوالہ، یوتھ کونسل فار انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی کے زیراہتمام...

سانحہ جڑانوالہ، یوتھ کونسل فار انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی کے زیراہتمام امن واک کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔18اگست (اے پی پی):فیسز پاکستان کے زیر انتظام کام کرنے والی تنظیم یوتھ کونسل فار انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی کے پلیٹ فارم سے سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کے حوالے سے لاہور پریس کلب کے سامنے امن واک کا انعقاد کیاگیا۔ ترجمان کے مطابق واک میں مختلف مذاہب سے منسلک نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکا نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کی جبکہ نوجوانوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر نوجوانوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ شرپسند عناصر کو سزا دی جائے ۔ نوجوانوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی،مذہبی عبادت گاہوں پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنا کسی کو قبول نہیں۔امن واک میں شامل ہونے والے نوجوانوں میں گوہر علی، محمد ولید ، نعمان گل ، مہندر پال ، ہربجن سنگھ ،حبا نذیر صبا ،احسان رفیق اور دیگر شامل تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380506

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں