ساہیوال۔ 21 اپریل (اے پی پی):ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے جناح ہال میں محفل سماع اور صوفی رقص کا اہتمام کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرزادو سید عمران احمد شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک،ملک قاسم ندیم،پیرولائت شاہ کھگہ،رانا ریاض احمداور نوید اسلم خان لودھی، تقریب کے مہمانان اعزازی تھے۔
اس موقع پر ڈائیرکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی ، صدر ساہیوال بار سعید احمد سگھلہ ، نائب صدر ساہیوال پریس کلب میاں وسیم ریاض و مسلم لیگ ن کے ورکرز اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ فیصل آباد کے نامور قوال قاری وحید چشتی نے قوالی پیش کی جبکہ ورسٹائل کمپنی لاہور کی ٹیم نے صوفی رقص سے سماں باندھا ، جس سے حاضرین محظوظ ہوئے ۔ تقریب کا آغاز رات 10 بجے ہوا اور 12 بجے تک جاری رہی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584926